مٹی سے بجلی حاصل کرنے والا نیا آلہ دریافت



منیسوٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2024ء) سائنس دانوں نے ایک نئی قسم کا فیول سیل بنایا ہے جو مٹی سے لامحدود مقدار میں بجلی حاصل کر سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ امریکا کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی ایک ٹیم کے مطابق کتاب کے سائز کے اس یونٹ کو کاشتکاری میں استعمال کیے جانے والے سینسرز کو توانائی دینے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ ٹیکنالوجی مٹی میں قدرتی طور پر موجود بیکٹیریا سے بجلی بنا کر کام کرتے ہوئے زہریلی اور آتش گیر بیٹریوں کا پائیدار اور قابلِ تجدید متبادل پیش کر سکتی ہے۔جامعہ میں سول اور ماحولیاتی انجینئرنگ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر جورج ویلز کے مطابق یہ بیکٹیریا ہر جگہ ہوتے ہیں، یہ مٹی میں ہر جگہ رہتے ہیں۔

ہم ہر سادہ سے انجینئرڈ سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے بجلی حاصل کر سکتے ہیں۔


Comments