Posts

Showing posts from February, 2024
Image
سونے کی قیمت میں کمی ، 2لاکھ 14 ہزار 800 روپے فی تولہ ہو گیا،آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن qud rat اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2024ء) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی کمی کے بعد 2لاکھ 14 ہزار 800 روپے ہو گیا ۔ آل  پاکستان  جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں1100 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 800 روپے ہوگئی۔10 گرام سونے کی قیم944 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 84 ہزار156 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 8ڈالرکمی کے بعد 2048 فی اونس ہے۔
Image
  یکم مارچ:پٹرول ساڑھے 4 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2024ء) حکومت نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھانے کی تیاری شروع کردی ،بجلی  کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ یکم مارچ سے  پٹرول  ساڑھے 4 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے،  ڈیزل  2 روپے 50 پیسے فی لٹر مہنگا ہوسکتا ہے، مٹی کے  تیل  کی قیمت میں 2 روپے 92 پیسے فی لٹر اضافہ متوقع ہے، تاہم لائٹ  ڈیزل  آئل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا امکان ہے۔ برنٹ آئل مارکیٹ میں خام  تیل  کی قیمت 82  ڈالر  52 سینٹ فی بیرل ہے، اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی سمری 29 فروری کو وزرات پٹرولیم کو بھجوائے گا، وزیر خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں کا اعلان کریں گی، جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں یکم سے 15 مارچ تک لاگو ہوں گی۔
Image
جاتی سردی واپس آ گئی، آئندہ چند روز بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی مغربی ہواوں کا سلسلہ 29 فروری سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو گا، ملک کے بیشترعلاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور موسلادھار بارشیں متوقع لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 فروری2024ء) جاتی سردی واپس آ گئی، آئندہ چند روز بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی، مغربی ہواوں کا سلسلہ 29 فروری سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو گا، ملک کے بیشترعلاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور موسلادھار  بارشیں  متوقع۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 29 فروری سے 2 مارچ تک مزید بادل برسنے کا امکان ہے، ملک کے بیشترعلاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور موسلادھار  بارشیں  متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ مغربی ہوائوں کا سلسلہ 29 فروری سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو گا، 29 فروری سے یکم مارچ کے دوران  بلوچستان  کے مختلف علاقوں میں  بارشیں  متوقع ہیں۔ 29فروری سے 3 مارچ کے دوران  خیبرپختونخوا  کے مختلف حصوں میں بارشوں کا امک...