پی ایس ایل کا نواں ایڈیشن جیتنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کو 14 کروڑ روپے کی انعامی رقم سے نواز دیا دوسرے نمبر پر آنے والی ملتان سلطانز اپنے ساتھ 5 کروڑ 60 لاکھ روپے بطور انعام گھر لے گئی لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی پی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا نواں ایڈیشن جیتنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کو 14 کروڑ روپے کی انعامی رقم سے نواز دیا ۔پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق دوسرے نمبر پر آنے والی ملتان سلطانز اپنے ساتھ 5 کروڑ 60 لاکھ روپے بطور انعام گھر لے گئی ۔کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں گزشتہ روز پی ایس ایل کے فائنلز کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کے درمیان کڑاکے کا مقابلہ ہوا۔ سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے حریف ٹیم کو 160 رنز کا ہدف دیا جسے یونائیٹڈ نے صرف 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کرکے ناصرف 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی بلکہ تیسری بار پی ایس ایل کی چیمپئن بھی بن گئی۔ اسلام...
Posts
Showing posts from March, 2024
- Get link
- X
- Other Apps
رمضان المبارک اور اُس کے آداب یہ جھوٹ،غیبت،گالم گلوچ جیسی تمام بُری باتوں کیخلاف ڈھال ہے،روزہ میرے لئے ہے اور اس کا اجر بھی میں خود ہی دیتا ہوں:ارشاد ربانی w www اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔ اے ایمان والو!روزے جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تم پر بھی فرض کر دیئے گئے ہیں تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ۔رمضان کا مہینہ وہ ہے جس میں قرآن مجید نازل کیا گیا،جو لوگوں کے لئے سرا سر ہدایت ہے اور اس میں لوگوں کی صحیح رہنمائی کی باتیں ہیں اور غلط اور صحیح کو الگ الگ کر دینے والی صاف اور واضح باتیں موجود ہیں سو تم میں سے جو کوئی اس مہینے میں موجود ہو وہ اس پورے مہینے کے روزے ضرور رکھے۔ حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ماہ شعبان کی آخری تاریخ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو ایک خطبہ دیا۔اس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:اے لوگو!تم پر ایک عظمت اور برکت والا مہینہ سایہ افگن ہو رہا ہے،اس مبارک مہینے کی ایک رات (شب قدر) ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ اس مہینے کے روزے اللہ تعالیٰ نے فرض کئے ہیں اور اس کی راتوں میں بارگاہ خداوندی میں کھڑا ہونے (یعنی نماز تر...
- Get link
- X
- Other Apps
صبح کا ناشتہ کیسا ہو یہ ایک مستند بات ہے کہ صبح اُٹھنے کے بعد پہلا کھانا نہایت بھرپور ہونا چاہئے کیونکہ ایک متوازن ناشتہ ہاضمے کے نظام کو شروع کرنے کیلئے ضروری ایندھن فراہم کرتا ہے۔صبح کے معمولات میں غذائیت سے بھرپور غذاؤں کو شامل کر کے توانائی کی سطح کو بڑھایا جا سکتا ہے۔چلیں دیکھتے ہیں کہ صبح کے ناشتے میں کیا کھایا جانا ضروری ہے۔ دلیہ‘بران رائس اور روٹی پر مشتمل ناشتے کو ہم صحت کیلئے بہترین انتخاب قرار دے سکتے ہیں کیونکہ یہ کاربوہائیڈریٹس‘فائبر اور دیگر ضروری غذائی اجزاء پر مشتمل ہوتے ہیں۔ تازہ پھل ناشتے میں تازہ پھلوں کا استعمال وٹامن‘فائبر اور منرلز کی مقدار کو بڑھانے کا ایک سہل طریقہ ہے۔ پروٹین سے بھری غذائیں ناشتے میں پروٹین سے بھرپور غذاؤں کو شامل کرنے سے دن بھر بھوک کا احساس کم ہوتا ہے۔اس لئے مشورہ دیا جاتا ہے کہ ناشتے میں انڈے‘دہی‘پنیر اور مکھن جیسی پروٹین سے بھرپور اشیاء استعمال کریں۔ دودھ اور خشک میوہ جات دودھ کیلشیم‘وٹامن ڈی اور پروٹین کے حصول کا ایک بہترین ذریعہ ہے جو ہڈیوں کی صحت کو فروغ دیتا ہے اور ضروری غذائی اجزاء فراہم کرتا ہے اس لئے ناشتے میں دودھ کا ایک گلاس ضرور...
- Get link
- X
- Other Apps
مٹی سے بجلی حاصل کرنے والا نیا آلہ دریافت منیسوٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2024ء) سائنس دانوں نے ایک نئی قسم کا فیول سیل بنایا ہے جو مٹی سے لامحدود مقدار میں بجلی حاصل کر سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ امریکا کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی ایک ٹیم کے مطابق کتاب کے سائز کے اس یونٹ کو کاشتکاری میں استعمال کیے جانے والے سینسرز کو توانائی دینے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی مٹی میں قدرتی طور پر موجود بیکٹیریا سے بجلی بنا کر کام کرتے ہوئے زہریلی اور آتش گیر بیٹریوں کا پائیدار اور قابلِ تجدید متبادل پیش کر سکتی ہے۔جامعہ میں سول اور ماحولیاتی انجینئرنگ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر جورج ویلز کے مطابق یہ بیکٹیریا ہر جگہ ہوتے ہیں، یہ مٹی میں ہر جگہ رہتے ہیں۔ ہم ہر سادہ سے انجینئرڈ سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے بجلی حاصل کر سکتے ہیں۔
- Get link
- X
- Other Apps
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2024ء) جرمنی میں انجینئرنگ کے ایک طالب علم مارسل پال نے کھلونے کی چھوٹی سی گاڑی میں ترمیم کرکے اس میں تیز ترین سواری کا عالمی اعزاز حاصل کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مارسل نے کھلونے کی گاڑی کو 148.454 کلومیٹر فی گھنٹہ کی حیران کن رفتار سے چلایا جس کی وجہ سے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں ان کا نام تیز ترین کھلونا گاڑی کے رائیڈر کے طور پر درج ہوگیا۔ جرمن طالب علم کے اس کارنامے کو گنیز ورلڈ ریکارڈز نے انسٹاگرام پر شیئر کیا جس کی ایک ویڈیو دکھایا گیا ہے کہ پال اپنی چھوٹی کار پر ٹیک لگائے ہوئے ہیں اور ریس ٹریک کے ارد گرد تیزی سے گھوم رہے ہیں۔فوٹیج نے ایک ہی دن میں 6.5 لاکھ سے زیادہ کمنٹس اور 21,000 لائکس حاصل کیے ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے اور بہت سے دلچسپ تبصرے سامنے آرہے ہیں۔