Arthritis کے مرض میں اسپرین کا استعمال اسپرین ایک ایسی دوا کے طور پر جانی جاتی ہے جس کا طویل استعمال معدے میں جلن کا باعث بن سکتا ہے جوڑوں میں سوزش (Arthritis) کے مرض میں مبتلا افراد کو ڈاکٹرز عموماً اسپرین استعمال کرنے کی ہدایت دیتے ہیں لیکن اسپرین ایک ایسی دوا کے طور پر جانی جاتی ہے جس کا طویل استعمال معدے میں جلن کا باعث بن سکتا ہے۔لہٰذا جوڑوں کی سوزش (Arthritis) میں مبتلا افراد اگر اسپرین کے متواتر استعمال کی وجہ سے معدے میں جلن کی تکلیف میں مبتلا ہیں تو اپنے معالج کے مشورے سے اسپرین کی متبادل دوا استعمال کریں۔ آپ کا معالج اگر متبادل دوا تجویز کرنے پر آمادہ نہیں ہے تو اس سلسلے میں آپ کو چند احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہوں گی۔جیسے کہ کبھی بھی اسپرین کا استعمال خالی پیٹ میں نہ کریں‘دوا لینے کے 15-30 منٹ تک چت لیٹنے سے گریز کریں۔اس کے علاوہ اپنی غذا میں تیز مصالحوں‘نمک اور شکر سے بھرپور غذاؤں کا استعمال قطعی نہ کریں بلکہ ہلکی پھلکی‘سادہ مقوی غذائیں کھائیں۔سینے اور معدے میں متواتر جلن اور بے چینی سے بچنے کے لئے دن میں 2-3 مرتبہ ٹھنڈا دودھ پینے‘کچا ناریل کھانے یا ناریل کا ...
Posts
Showing posts from April, 2024
- Get link
- X
- Other Apps
صحت کے لئے ہلدی بھی ضروری اس سے قدرتی علاج بھی کیا جاتا ہے جو باعثِ تعجب نہیں ہلدی (Turmeric) صحت کے لئے نہایت مفید ہے۔یہ سنہری ہوتی ہے اور اس کا تعلق جنوبی ایشیا سے ہے۔ا اس سے قدرتی علاج بھی کیا جاتا ہے،جو باعثِ تعجب نہیں،اس لئے کہ اسے ہماری دادیاں اور نانیاں مدت سے صحت کے لئے استعمال کر رہی ہیں۔ان کا مشورہ ہے کہ اگر زخم ہو جائیں تو ایک یا دو چمچے ہلدی کا سفوف ایک گلاس دودھ میں ملا کر پئیں۔ اگر چوٹ لگ جائے تو زخم پر ہلدی کی پلٹس باندھیں ۔ اس کی دافع سوزش خصوصیات ہمیشہ سے معلوم ہیں کہ اسے سالہا سال سے استعمال کیا جا رہا ہے۔اسے متعدد امراض،مثلاً اپھارہ،یرقان،پیشاب اور دیگر مقامات سے خون کی ریزش،دانتوں اور سینے کے درد،قولنج اور نیل پڑنے کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔ یہ فولاد،مینگنیز،حیاتین ب 6(وٹامن بی 6)،غذائی ریشے اور پوٹاشیئم حاصل کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔ t اسے ہندی زعفران تصور کیا جاتا ہے،کیونکہ اس کا رنگ گہرا زرد نارنجی ہے۔یہ جراثیم کش ہے اور جگر کے لئے بھی مفید ہے۔یہ مرض الزائمر (نسیان کا مرض) کا سدباب کر سکتی ہے۔ ہلدی قدرتی طور پر طاقتور،دافع سوزش اور دافع درد ہوتی...
- Get link
- X
- Other Apps
بھنڈی ۔ جادوئی اثر رکھنے والی سبزی بھنڈی دیگر سبزیوں کی طرح ایک اہم سبزی ہے جو اپنی دیگر خوبیوں کے ساتھ انسانی جلد کو دلکش بنانے اور بالوں کو چمکدار بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے بھنڈی دیگر سبزیوں کی طرح ایک اہم سبزی ہے جو اپنی دیگر خوبیوں کے ساتھ انسانی جلد کو دلکش بنانے اور بالوں کو چمکدار بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔بھنڈی سے بنے پانی نے حال ہی میں خوب توجہ حاصل کی ہے جبکہ ماہرین بھی اس کے صحت پر بے شمار فوائد سے متعلق ثبوت پیش کر رہے ہیں۔اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ بھنڈی کا پانی معجزاتی طور پر آپ کی جلد کی خوبصورتی اور بالوں کی دیکھ بھال میں اہم کردار ادا کرتا ہے، یہ ایک ایسا جز ہے جو تقریباً تمام جلدوں اور بالوں کی اقسام کے لئے حیرت انگیز کام کرتا ہے۔ غذائی ماہرین کے بعد اب طبی ماہرین نے بھی بھنڈی سے بنے پانی کو غذائیت سے بھرپور اور طاقتور قرار دے دیا ہے جس کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔ جلد اور بالوں کے لئے مفید بھنڈی کے پانی میں وٹامن سی اور بایوٹین سمیت وٹامنز اور منرلز ہوتے ہیں جو کہ درحقیقت جلد اور بالوں کی صحت دونوں کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔وٹامن سی ایک اینٹی آکسی...
- Get link
- X
- Other Apps
ہم ٹماٹر کیوں کھائیں t ٹماٹر ایک رس دار پھل ہے، جو اپنی سرخی اور چمک کی بنا پر خوشنما لگتا ہے ٹماٹر ایک رس دار پھل ہے، جو اپنی سرخی اور چمک کی بنا پر خوشنما لگتا ہے۔آپ ٹماٹر کیوں کھائیں؟ اس کی ہم چار وجوہ بتاتے ہیں۔ سرطان کا ازالہ کرتا ہے ٹماٹر کا اہم جزو لائکوپین (Lycopene) ہے، جو سرطان سے بچاتا ہے۔اگر ٹماٹر کو شاخِ گوبھی (Broccoli) کے ساتھ ملا کر کھایا جائے تو اس سے سرطان ہونے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ جسم پر زیادہ دھوپ پڑنے سے خواتین کو جلدی سرطان ہو جاتا ہے۔اگر آپ پابندی سے ٹماٹر کھائیں تو سرطان سے بچا جا سکتا ہے، کیونکہ اس میں موجود لائکوپین سے سورج کی شعاعوں کے بالائے بنفشی اثرات کم ہو جاتے ہیں۔ مزمن بیماریوں پر قابو پاتا ہے ٹماٹر میں کرومیئم بھی ہوتا ہے۔ یہ خون میں شامل شکر کی سطح کو معمول پر رکھتا اور ذیابیطس میں کھائی جانے والی ادویہ کی کارکردگی بڑھاتا ہے۔ اگر آپ کے جوڑ سخت ہونے لگیں تو آپ کو پابندی سے ٹماٹر کھانا چاہیے،اس لئے کہ ٹماٹر ورم اور سوزش کے اثرات کو کم کرتا ہے۔چنانچہ ٹماٹر کھانے سے جوڑوں کی سختی کم اور اعصابی تھکن دور ہو جاتی ہے۔ دل،دماغ اور ہڈیوں کے لئے فائدے ...
- Get link
- X
- Other Apps
Country star Morgan Wallen arrested in Nashville at Eric Church's Chief's for throwing chair: Police Eleven-time 2023 Billboard Music Award-winning country music performer Morgan Wallen was arrested late Sunday at Chief's, the six-story Nashville honky-tonk recently opened by his business partner and longtime confidant Eric Church. Wallen has been charged with three counts of reckless endangerment and one count of disorderly conduct. In a police report, the 30-year-old singer was accused of throwing a chair from the establishment's rooftop down to the street below while the bar just before 11 p.m. Metro Nashville police officers were standing in front of the bar and saw the chair hit the ground just feet from where they were standing, the report said. Officers who viewed security footage saw Wallen "lunging and throwing an object over the roof," the report said. Witnesses said Wallen laughed afterward. In a statement issued to the Tennessean by Wallen...
- Get link
- X
- Other Apps
ادرک کی چھوٹی سی جڑ ہماری صحت کی ضامن دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں ادرک کی خوبیوں کے گن گائے جاتے ہیں اور بکثرت استعمال ہوتے ہیں ہم چھوٹی موٹی بیماریوں کے لئے نزدیک کے ہسپتال کا رخ کرتے ہیں یا پھر کسی دوا کی دکان سے دوا خرید لاتے ہیں لیکن بھول کر بھی یاد نہیں کرتے کہ قدرت کے خزانے میں کسی دوا کی کمی نہیں اور ہماری روزمرہ کی زندگی میں ان کا بڑا اہم حصہ ہے۔جب حکیموں اور ویدوں کا چلن عام تھا،ہمارے باورچی خانے میں موجود مصالحے اور سبزیاں ان کے علاج کا حصہ ہوا کرتے تھے اور یہ طبی نسخے درحقیقت بڑے مفید اور موثر ہوتے تھے یعنی ”ہینگ لگے نہ پھٹکری اور رنگ چوکھا“۔ بات کرتے ہیں ادرک کی جو ہر امیر غریب کے باورچی خانے میں ہوتا تھا اور روزمرہ کے کھانوں میں استعمال ہوتا تھا۔کیا آپ کو معلوم ہے کہ ادرک کی چھوٹی سی جڑ ہماری صحت کی ضامن اور کئی بیماریوں کا علاج ہے؟ادرک ہاضم ہے،دل کے عضلات کو قوی بناتا ہے،جوڑوں کے درد کو رفع کرتا ہے۔ سردی،زکام اور کھانسی کا علاج ہے اور ساتھ ہی جسم میں گرمی پہنچاتا ہے۔ ہندوستان کا قدیم آیور وید اور طب یونان بھی ادرک کی بے شمار خوبیوں کے قائل ہیں۔ دنیا کے تقریباً ت...