سونے کی قیمت میں کمی ، 2لاکھ 14 ہزار 800 روپے فی تولہ ہو گیا،آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

qudrat


اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2024ء) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی کمی کے بعد 2لاکھ 14 ہزار 800 روپے ہو گیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں1100 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 800 روپے ہوگئی۔10 گرام سونے کی قیم944 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 84 ہزار156 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 8ڈالرکمی کے بعد 2048 فی اونس ہے۔



Comments