ادارہ شماریات کا ملک میں مہنگائی 16 ماہ کی کم ترین سطح پر آ جانے کا دعوٰی
رپورٹ کے مطابق فروری میں مہنگائی میں کمی کی شرح مارکیٹ اور حکومت دونوں کی توقعات کے برعکس رہی، وزارت خزانہ نے فروری میں مہنگائی کی شرح 24.5 سے 25.5 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ ادارہ شماریات کے مطابق غذائی اشیا اور غیر غذائی اشیا سمیت مہنگائی کے بنیادی انڈیکیٹرز میں نمایاں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ اب مہنگائی میں کمی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

شہری علاقوں میں مہنگائی 24.9فیصد اوردیہی علاقوں میں 20.5فیصد رہی۔ ایک سال میں ٹماٹر114فیصد، سگریٹس70فیصد، چینی53فیصد، گڑ46فیصد ، آٹا 45فیصد، مشروبات40فیصد، چائے 32فیصد، دال ماش29فیصد ، مٹھائی 24فیصد، آلو 22فیصد، خشک دودھ22فیصد، دال مسور21فیصد مہنگے ہوئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں گیس بل 319فیصد، بجلی 75فیصد، ٹرانسپورٹ سروسز کے نرخ35فیصد بڑھ گئے۔ نصابی کتب 35فیصد، اخبارات34فیصد، گھروں کے کرائے29فیصد، سٹیشنری 28فیصد مہنگے ہوئی ۔
Comments
Post a Comment