ادرک کی چھوٹی سی جڑ ہماری صحت کی ضامن دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں ادرک کی خوبیوں کے گن گائے جاتے ہیں اور بکثرت استعمال ہوتے ہیں ہم چھوٹی موٹی بیماریوں کے لئے نزدیک کے ہسپتال کا رخ کرتے ہیں یا پھر کسی دوا کی دکان سے دوا خرید لاتے ہیں لیکن بھول کر بھی یاد نہیں کرتے کہ قدرت کے خزانے میں کسی دوا کی کمی نہیں اور ہماری روزمرہ کی زندگی میں ان کا بڑا اہم حصہ ہے۔جب حکیموں اور ویدوں کا چلن عام تھا،ہمارے باورچی خانے میں موجود مصالحے اور سبزیاں ان کے علاج کا حصہ ہوا کرتے تھے اور یہ طبی نسخے درحقیقت بڑے مفید اور موثر ہوتے تھے یعنی ”ہینگ لگے نہ پھٹکری اور رنگ چوکھا“۔ بات کرتے ہیں ادرک کی جو ہر امیر غریب کے باورچی خانے میں ہوتا تھا اور روزمرہ کے کھانوں میں استعمال ہوتا تھا۔کیا آپ کو معلوم ہے کہ ادرک کی چھوٹی سی جڑ ہماری صحت کی ضامن اور کئی بیماریوں کا علاج ہے؟ادرک ہاضم ہے،دل کے عضلات کو قوی بناتا ہے،جوڑوں کے درد کو رفع کرتا ہے۔ سردی،زکام اور کھانسی کا علاج ہے اور ساتھ ہی جسم میں گرمی پہنچاتا ہے۔ ہندوستان کا قدیم آیور وید اور طب یونان بھی ادرک کی بے شمار خوبیوں کے قائل ہیں۔ دنیا کے تقریباً ت...
Posts
- Get link
- X
- Other Apps
پی ایس ایل کا نواں ایڈیشن جیتنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کو 14 کروڑ روپے کی انعامی رقم سے نواز دیا دوسرے نمبر پر آنے والی ملتان سلطانز اپنے ساتھ 5 کروڑ 60 لاکھ روپے بطور انعام گھر لے گئی لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی پی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا نواں ایڈیشن جیتنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کو 14 کروڑ روپے کی انعامی رقم سے نواز دیا ۔پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق دوسرے نمبر پر آنے والی ملتان سلطانز اپنے ساتھ 5 کروڑ 60 لاکھ روپے بطور انعام گھر لے گئی ۔کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں گزشتہ روز پی ایس ایل کے فائنلز کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کے درمیان کڑاکے کا مقابلہ ہوا۔ سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے حریف ٹیم کو 160 رنز کا ہدف دیا جسے یونائیٹڈ نے صرف 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کرکے ناصرف 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی بلکہ تیسری بار پی ایس ایل کی چیمپئن بھی بن گئی۔ اسلام...
- Get link
- X
- Other Apps
رمضان المبارک اور اُس کے آداب یہ جھوٹ،غیبت،گالم گلوچ جیسی تمام بُری باتوں کیخلاف ڈھال ہے،روزہ میرے لئے ہے اور اس کا اجر بھی میں خود ہی دیتا ہوں:ارشاد ربانی w www اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔ اے ایمان والو!روزے جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تم پر بھی فرض کر دیئے گئے ہیں تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ۔رمضان کا مہینہ وہ ہے جس میں قرآن مجید نازل کیا گیا،جو لوگوں کے لئے سرا سر ہدایت ہے اور اس میں لوگوں کی صحیح رہنمائی کی باتیں ہیں اور غلط اور صحیح کو الگ الگ کر دینے والی صاف اور واضح باتیں موجود ہیں سو تم میں سے جو کوئی اس مہینے میں موجود ہو وہ اس پورے مہینے کے روزے ضرور رکھے۔ حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ماہ شعبان کی آخری تاریخ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو ایک خطبہ دیا۔اس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:اے لوگو!تم پر ایک عظمت اور برکت والا مہینہ سایہ افگن ہو رہا ہے،اس مبارک مہینے کی ایک رات (شب قدر) ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ اس مہینے کے روزے اللہ تعالیٰ نے فرض کئے ہیں اور اس کی راتوں میں بارگاہ خداوندی میں کھڑا ہونے (یعنی نماز تر...
- Get link
- X
- Other Apps
صبح کا ناشتہ کیسا ہو یہ ایک مستند بات ہے کہ صبح اُٹھنے کے بعد پہلا کھانا نہایت بھرپور ہونا چاہئے کیونکہ ایک متوازن ناشتہ ہاضمے کے نظام کو شروع کرنے کیلئے ضروری ایندھن فراہم کرتا ہے۔صبح کے معمولات میں غذائیت سے بھرپور غذاؤں کو شامل کر کے توانائی کی سطح کو بڑھایا جا سکتا ہے۔چلیں دیکھتے ہیں کہ صبح کے ناشتے میں کیا کھایا جانا ضروری ہے۔ دلیہ‘بران رائس اور روٹی پر مشتمل ناشتے کو ہم صحت کیلئے بہترین انتخاب قرار دے سکتے ہیں کیونکہ یہ کاربوہائیڈریٹس‘فائبر اور دیگر ضروری غذائی اجزاء پر مشتمل ہوتے ہیں۔ تازہ پھل ناشتے میں تازہ پھلوں کا استعمال وٹامن‘فائبر اور منرلز کی مقدار کو بڑھانے کا ایک سہل طریقہ ہے۔ پروٹین سے بھری غذائیں ناشتے میں پروٹین سے بھرپور غذاؤں کو شامل کرنے سے دن بھر بھوک کا احساس کم ہوتا ہے۔اس لئے مشورہ دیا جاتا ہے کہ ناشتے میں انڈے‘دہی‘پنیر اور مکھن جیسی پروٹین سے بھرپور اشیاء استعمال کریں۔ دودھ اور خشک میوہ جات دودھ کیلشیم‘وٹامن ڈی اور پروٹین کے حصول کا ایک بہترین ذریعہ ہے جو ہڈیوں کی صحت کو فروغ دیتا ہے اور ضروری غذائی اجزاء فراہم کرتا ہے اس لئے ناشتے میں دودھ کا ایک گلاس ضرور...